کاشتکار سے50روپے کلو خریدی گئی گندم اوپن مارکیٹ میں60روپے کلو ہوگئی ،ریٹیل پر مل کا آٹا72روپے کلو
کراچی(طاہر تنولی )صوبہ سندھ میںگندم مافیا ایک مرتبہ پھر سرگرم ہوگئی ہے،
جس کے بعد کاشتکار سے50روپے کلو خریدی گئی گندم اوپن مارکیٹ میں60 روپے کلو تک پہنچ گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق صوبہ سندھ میںگندم مہنگی ہونے سے مل کا آٹا مزید4روپے کلو مہنگا ہوگیاہے
جبکہ ریٹیل پر مل کا آٹا72روپے کلو تک پہنچ گیا۔
اس حوالے سے ریٹیلرز کا کہنا ہے کہ جولائی سے اب تک مل کا آٹا 15روپے کلو مہنگا ہوا جبکہ ملز کی چکی کا آٹا ریٹیل میں76سے بڑھ کر85روپے کلو تک پہنچ گیاہے۔