محکمہ صحت خاموش ،افسران کی چشم پوشی ،ڈرگ انسپکٹرہرماہ کی وصولی تک محدود

روہڑی: سکھرشہراور ضلع بھر میں میڈیکل اسٹورز پر زائد المیعاد ،دونمبر اور سرکاری ادویات فروخت ہونے کا انکشاف ،انسانی جانوں سے کھیلا جانے لگا

مگر محکمہ صحت خاموش ،افسران کی چشم پوشی ،ڈرگ انسپکٹرہرماہ کی وصولی تک محدود تفصیلات کے مطابق روہڑی شہراور ضلع سکھر کے دیگر شہروں،پنوعاقل،صالح پٹ,کندھرا،علی واہن،سنگرار،ٹھکراٹو،سانگی،روشن آباد،اچھی قبی و دیگر شہروں میں میڈیکل اسٹورزپرزائد المیعاد ،دونمبر اور سرکاری ادویات فروخت ہونے کا انکشاف ہواہے

جس کے ذریعے انسانی جانوں سے کھیلا جارہاہے مگر سکھر کا محکمہ صحت اس حوالے سے کوئی کاروائی کرنے کے بجائے خاموش تماشائی بنا ہواہے اور اس کے افسران نے اس حوالے سے چشم پوشی اختیار کررکھی ہے

جبکہ میڈیکل اسٹورز پر فروخت ہونے والی ادویات کا وقتا فوقتا جائزہ لینے کے لیے مقرر کردہ ڈرگ انسپکٹربھی کوئی کاروائی کرنے کے بجائے سکھر کی میڈیسن مارکیٹ اور میڈیکل اسٹورز سے وصولیاں لینے تک محدود ہے

اورمیڈیکل اسٹورز مالکان کو انسانی جانوں سے کھیلنے کی پوری چھوٹ دی گئی ہے جس پرسکھر،روہڑی،پنوعاقل اور صالح پٹ کے سیاسی سماجی حلقوں نے سخت تشویش کا اظہار کیاہے اور مطالبہ کیا ہے

کہ انسانی جانوں سے کھیلنے والے میڈیکل اسٹورزمالکان اور ان کے اس جرم میں شریک صحت افسران اور ڈرگ انسپکٹر کے خلاف کاروائی کی جائے

Leave a Reply