عبدالرشید سولنگی سیکرٹری اطلاعات، لیئق احمد سیکرٹری محنت، نوید شیخ چیئرمین وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم مقرر

سینئر بیورو کریٹ اقبال کمشنر کراچی ہوںگے، آصف جہانگیر چیئرمین پی اینڈ ڈی، پرویز سیہڑ سیکرٹری زراعت تعینات

کراچی :سندھ کی بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر سینئر افسران کے تباد لے کردئے گئے ہیں۔ خزانہ، اطلاعات، سرمایہ کاری، لیبر اور زراعت کے محکموں کے سیکریٹریز تبدیل جبکہ کمشنر کراچی نوید احمد شیخ کا بھی تبادلہ کر دیا گیا۔

محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق عبدالرشید سولنگی کو سیکرٹری محکمہ اطلاعات جبکہ انکی جگہ تقرری کے منتظر لیئق احمد کو سیکرٹری محکمہ محنت مقرر کیا گیا ہے۔

نوید احمد شیخ کو کمشنر کراچی کے عہدے سے ہٹاکر چیئرمین وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم مقرر کیا گیا ہے، سینئر بیورو کریٹ اقبال کمشنر کراچی ہوںگے۔

آصف جہانگیر چیئرمین پی اینڈ ڈی اور پرویز سیہڑ کو سیکرٹری محکمہ زراعت تعینات کیا گیا ہے،

بلال احمد میمن کو سیکرٹری محکمہ سرمایہ کاری، عبدالرحیم سومرو ممبرگوٹھ آباد جبکہ اعجاز بلوچ ممبر جوڈیشل بورڈ آف ریونیو مقررکئے گئے ہیں۔

Leave a Reply