اسلام آباد: حزب مخالف کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے دسمبر میں حکومت کے خلاف لانگ مارچ کا اعلان کردیا۔
سربراہ مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت اسلام آباد میں پی ڈی ایم کا ویڈیو لنک پر سربراہی اجلاس ہوا جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور بڑھتی مہنگائی کے مسئلے پر بات چیت کی گئی۔
اجلاس میں مشاورت کے بعد پی ڈی ایم نے اگلے ماہ دسمبر میں حکومت کے خلاف لانگ مارچ کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ لانگ مارچ سے قبل چاروں صوبوں میں مہنگائی کے خلاف ’مہنگائی مارچ‘ ہوں گے۔
نوائے بروج میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔