ہسپتال میں بجلی کا بل بھی چار ماہ سے بقایا ،محکمہ واپڈا نے بجلی کو عارضی طور پر معطل کر دیا

سول ہسپتال میں بے قاعدگیوں اور افسران کی نااہلیوں پر علاقہ کے عوام سراپا احتجاج بن گئے ہیں

ایبٹ آباد:سول ہسپتال شیروان مریضوں کی سہولیات فراہمی میں ناکام ،ڈاکٹرز اور عملہ ڈیوٹیوں سے غیر حاضر ،ہسپتال میں بجلی کا بل بھی چار ماہ سے بقایا ،محکمہ واپڈا نے بجلی کو عارضی طور پر معطل کر دیا

کروڑوں روپے مالیت کی ویکسی نیشن خراب ہونے کے خدشہ اور اہلیان علاقہ کی ضمانت پر دو روز کے لئے دوبارہ بجلی بحال کی ۔سول ہسپتال میں بے قاعدگیوں اور افسران کی نااہلیوں پر علاقہ کے عوام سراپا احتجاج بن گئے ہیں

،ہفتہ کے روز سول ہسپتال شیروان کی بجلی کا بل 4 ماہ سے بقایا ہونے پر محکمہ واپڈا کے اہلکاروں نے بجلی کا میٹر کاٹ دیا تھا جس پر علاقہ بھر کے عوام نے محکمہ صحت کے افسران اور اکاؤنٹ آفس کی نااہلی پر احتجاج شروع کر دیا

،سول ہسپتال شیروان تین بڑی یونین کونسل اور ملحقہ مضافات کی لاکھوں کی آبادی کی صحت سہولت فراہم کرنے میں ناکام ہے،20 بستر پر مشتمل ہسپتال میں ڈیوٹی پر تعینات عملہ کی من مانیاں بھی عروج پر ہیں جس سے علاقہ کے عوام بھی سخت نالاں ہیں

،اس حوالہ سے واپڈا ہائیڈرو یونین کے مرکزی نائب صدرجمیل اختر تنولی کا کہنا تھا تحصیل لوئر تناول پی کے 38 میں قیادت کا فقدان ہی مسائل کی جڑ ہے ،لوگوں کا باہمی اتفاق نہ ہونے سے نمائندوں کے انتخاب میں مقامی نمائندے کے نہ ہونے سے مسائل میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شیروان ہسپتال کا بل چار ماہ سے بقایا جات ہے ،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس کی عدم توجہ اور بروقت ادائیگی نہ ہونے سے 4ماہ گزر گئے تھے تقریبأ 35ہزار کے بل کی عدم ادائیگی پر ریکوری یونٹ نے میٹر کاٹا ،تاہم سماجی افراد سراج تنولی اور ہارون تنولی کی اپیل اور کورونا ویکسی نیشن کی ہسپتال میں موجودگی کی وجہ سے سوموار کے روز تک مہلت حاصل کی ہے

،انہوں نے بتایا کہ شیروان کے باسیوں کو ہسپتال سے صحت کی سہولت حاصل نہیں ہو رہیں نہ نرسز ،نہ ہی ڈاکٹرز اور نہ طبی عملہ اپنی ڈیوٹی انجام دیتا ہے جس کی وجہ سے مکینوں کو ہزاروں روپے کا بوجھ برداشت کرکے ڈی ایچ کیو یا ایوب میڈیکل کمپلیکس مریضوں کو لانا پڑتا ہے ،

انہوں نے متعلقہ افسران کو اس معاملے میں نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Leave a Reply