کراچی کالے بلدیاتی قانون کے خلاف موسم شدید ہونے کے ساتھ دھرنے کے ماحول میں جوش و خروش اورہر گزرتے دن کے ساتھ دھرنے کے شرکاء کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے

،گزشتہ روز صبح سے بارش کے باوجود شہر بھر سے مختلف اسکولوں کے ہزاروں طلبہ نے اپنے اساتذہ کے ہمراہ اورنیشنل لیبر فیڈریشن ،اسلامک لائرز موومنٹ،آباد ،اقلیتی برادری سمیت کے پی کے ،صوبہ پنجاب اور اندرون سندھ سے مختلف وفود دھرنے میں شریک ہوتے رہے۔

حافظ نعیم الرحمن نے اسکولوں کے بچوں اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ا?ج کے طلبہ قوم کامستقبل ہیں ، بد قسمتی ہے کہ سندھ حکومت نے صحت ،ٹرانسپورٹ سمیت تعلیم کے شعبے کو بھی مکمل برباد کردیا ہے

،کراچی کے شہری مہنگائی کے دور میں اپنا پیٹ کاٹ کر بچوں کو نجی اسکولوں میں تعلیم دلوانے پر مجبور ہیں ، سندھ حکومت کے زیر انتظام ہزاروں اسکول تعلیمی معیار اور بنیادی سہولیات کی محرومی کی وجہ سے وڈیروں اور جاگیرداروں کی اوطاق اور اصطبل بنے ہوئے ہیں۔ آج 7جنوری جمعہ کے دن امیرجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق دھرنے کے شرکاء￿ سے خصوصی خطاب اور ا?ئندہ کے لاء￿ حہ عمل کا اعلان کریں گے،

یہ دھرنا ایک بڑے تاریخی جلسے اور نئی تحریک میں تبدیل ہوجائے گا۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہاکہ وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ صوبے میں بہترین صحت کی سہولیات کا مسلسل دعویٰ کرتے ہیں ،ہم ان سے سوال کرتے ہیں کہ اگر اندرون سندھ کے عوام کو بہترین طبی سہولیات میسر ہیں تو وہاں کے شہریوں کو معمولی بیماریوں کاعلاج بھی کروانے کے لیے کراچی کیوں بھیجا جاتا ہے ;238;،حقیقت یہ ہے کہ صوبائی وزراء کے تمام دعوے جھوٹے ثابت ہورہے ہیں ،پیپلزپارٹی نے اندرون سندھ پر قبضہ کر کے پہلے سندھیوں اور ہاریوں کو محروم و محکوم بنایا اور اب کراچی پر قبضہ کر کے شہریوں کو اپنا غلام بنانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے مزیدکہاکہ جماعت اسلامی کراچی اور سندھ کے عوام کا مقدمہ لڑرہی ہے ،ا?ج کالے بلدیاتی قانون کے خلاف سندھ اسمبلی کے باہر دھرنے کا ساتواں دن ہے اور قانون واپس لینے تک ہمارادھرنا جاری رہے گا۔ انہوں نے کہاکہ شہر کے ساڑھے تین کروڑ عوام کے لیے ٹرانسپورٹ کا سرے سے کوئی بندوبست ہی موجود نہیں ہے

،پورا کراچی چنگچی رکشوں ،ٹوٹی پھوٹی ہوئی بسوں اور تباہ حال سڑکوں پر سفر کرنے پر مجبور ہے،گزشتہ دنوں پی ٹی ا?ئی کی حکومت نے گرین لائن منصوبے کا جعلی افتتاح کیا جسے کراچی کے عوام کو کوئی فائدہ نہیں ہوا،5سال گزرنے کے بعد بھی ا?ج تک گرین لائن کے مکمل اسٹیشن تک نہیں بن سکے جس کی وجہ سے شہری سفر نہیں عذاب بھگت رہے ہیں۔ امیرجماعت اسلامی نے کہاکہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کہتے ہیں جماعت اسلامی کا سات روز سے جاری دھرنا ایم کیو ایم کاطرز سیاست ہے

،انہیں نہیں معلوم کہ ہم نے شہر کی تعمیر و ترقی کے لیے قربانیاں دی ہیں ،کراچی سے شروع ہونے والا دھرنا اور احتجاجی تحریک کا دائرہ بدین، ٹھٹھہ، لاڑکانہ ،کوٹری اور دیگر علاقوں تک وسیع کیا جائے گا۔دھرنے سے نائب امیرکراچی ڈاکٹر اسامہ رضی،رکن سندھ اسمبلی وامیر ضلع جنوبی سید عبد الرشید،جے ا?ئی یوتھ پاکستان کے مرکزی نائب صدر قاسم ریاض ساہی،جماعت اسلامی سندھ کے ڈپٹی سکریٹری عبد القدوس احمدانی ودیگر نے بھی خطاب کیا۔

عبدالقدوس حمدانی کی قیادت میں ا?نے والے وفد می امیرجماعت اسلامی ٹنڈو محمد خان لعل محمد سولنگی،امیرضلع جامشورو حافظ محمد صالح ،تھانہ بولاخان کے حفیظ الرحمن،نورمحمد شورو،محمد کلیم اللہ بھٹوشامل تھے۔ جمعیت اہلحدیث کے امیر مولانا محمد افضل سردار ،سینئر نائب امیر مولانا محب اللہ ،سینئر نائب ناظم عبد الوہاب سٹھار نے شرکت ،دھرنے کے شرکاء￿ سے اظہار یکجہتی اور جماعت اسلامی کے مطالبات کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔

دھرنے میں جماعت اسلامی کی کوششوں سے بحریہ ٹاوَن کے متاثرین کے ریفنڈ کی مد میں 5کروڑ روپے کے چیک تقسیم کیے گئے۔ دھرنے سے ا?باد کے چیئرمین محسن شیخانی ،اسلامک لائرز موومنٹ کراچی کے صدر عبد الصمد خٹک ایڈوکیٹ،صوبائی سکریٹری سید نجم الحسن ایڈوکیٹ،سید شاہد علی ایڈوکیٹ،قیصر جمیل ایڈوکیٹ ،عامر خان ایڈوکیٹ ودیگر عہدیداران، سماجی رہنما ریحان اللہ والا،چلڈرن اسپتال نارتھ کراچی کے ڈاکٹر و پیرامیڈیکل اسٹاف کا وفد ،اقلیتی ونگ کے رہنما یونس سوہن ایڈوکیٹ ،سکھ برادری کے انیل سنگھ ، ہندو برادری کے منوج چوہان،مسیحی رہنما جیکب جاوید ،نیشنل لیبر فیڈریشن کراچی کے صدر خالد خان نے وفد کے ہمراہ شرکی اور دھرنے کے شرکاء￿ سے خطاب کیا۔

جماعت اسلامی ضلع بونیر کے سوشل میڈیا انچارج طارق حسین،اقراء￿ اسکول و کالج ڈگر بنور کے پرنسپل حمید رسول کی قیادت میں وفد نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ قریشی برادری کے وفد نے جاوید قریشی کی قیادت ،کورنگی ابراہیم حیدری کے علاقہ ارکان ا?باد کے مکین فٹبال گراؤنڈ پر قبضہ کے خلاف احتجاج ریکارڈ کروانے پہنچے۔

Leave a Reply