نیازی سرکار نے مہنگائی کا طوفان برپا کیا ہے اور عوام کاجینا حرام کیا ہوا ہے،ساجد جوکھیو
ملیر پیپلز پارٹی کا قلعہ تھا اور رہے گا،سلمان عبداللہ مراد
پاکستان پیپلز پارٹی ضلع ملیر کا ایگزکیٹو کمیٹی کا اجلاس صدر و وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی سلمان عبداللہ بلوچ کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں جنرل سیکریٹری و صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر محمد ساجد جوکھیو، انفارمیشن سیکریٹری میر عباس تالپور، ایم پی اے محمد یوسف بلوچ، سٹی ایریا کے صدور جان محمد بلوچ، امداد جوکھیو، جان عالم جاموٹ, امیر جت، فاطمہ مجید سمیت دیگر نے شرکت کی
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ چیرمین بلاول بھٹو زرداری کے حکم کے مطابق انشاللہ 27 فروری کو ملیر کے ھزاروں گاڑیوں کے جلوس میں بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ ہونگے
اس موقع پر ضلعی صدر سلمان عبداللہ مراد اور جنرل سیکریٹری و صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر محمد ساجد جوکھیو نے کہاکہ ملیر پیپلز پارٹی کا قلعہ تھا اور رہے گا،
انشاللہ آنے والے بلدیاتی انتخابات میں ملیر میں تمام یونین کاونسل میں کامیابی حاصل کرکے تینوں ٹائون اور کراچی کے میر کا تحفہ چیرمین بلاول بھٹو کو دینگے، انہوں نے کہاکہ نیازی سرکار نے منھگائی کا طوفان برپا کیا ہے اور عوام کاجینا حرام کیا ہوا ہے
ہم اپنے نوجوان چیئرمین کی قیادت میں عوام کی طاقت سے نیازی کو بھگا کر بلاول بھٹو زرداری کو وزیر اعظم بنائین گے، انہوں نے مزید کہاکہ الیکشن کمیشن کی فنڈنگ رپورٹ آنے کے بعد عمران خان جیسا خودساختہ صادق امین کرپٹ انسان ثابت ہوا ہے
اجلاس کے آخر میں ملیر میں ترقیاتی منصوبے بھی جلد مکمل کرنے پر اتفاق بھی کیا گیا، اس موقع پر حسن بلوچ، منظور بلوچ، سید مزمل شاھ, نعیم عباسی، عبدالستار بٹ، آغا کریم، ارشاد شر, منیر ایوب, اسلم بلوچ، ملک ابرار اور دیگر بھی موجود تھے۔
نوائے بروج میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔