کراچی جمعیت طلبہ جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر کے زیر اہتمام گرینڈ افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا،

اسلامی جمعیت طلبہ جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر کے زیرِ اہتمام گرینڈ افطار ڈنر کا باقاعدہ آغاز قرآنِ کریم کی تلاوت سے کی گیا، تلاوت قرآن مجید قاری عامر صادق صافی نے پیش کی، نعتِ رسول مقبول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم نعمان خانزادہ نے پیش کی۔ناظم اسلامی جمعیت طلبہ کراچی محمد بلال جمیل صاحب نے اسلامی جمعیت طلبہ جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر کے افطار ڈنر میں خصوصی شرکت کی اور افطار ڈنر میں آ ئے ہوئے مہمانان سے خطاب کیا
اس موقع پر کارکنان اسلامی جمعیت طلبہ و جناح اسپتال ڈاکٹرز و ملازمین نے بڑی تعداد میں شرکت کی کامیاب گرینڈ افطار ڈنر کروانے پر شرکاء نے اور مہمانان گرامی نے اسلامی جمعیت طلبہ جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر کے تمام زمہ داران اور کارکنان کو مبارکباد دی و شکریہ ادا کیا