بجلی کی لوڈشیڈنگ سے شہریوں کی زندگی عذاب بن گئی جبکہ معمولات زندگی بھی متاثر ہیں
کراچی میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے شہری چیخ اٹھے، شہر میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ دس سے بارہ گھنٹے پہنچ گیا کراچی میں اس وقت 400 میگاواٹ کا شارٹ فال ہے
کراچی ، لاہور، تاندلیانوالہ، چیچہ وطنی، سیالکوٹ، چولستان، جیکب آباد،گھوٹکی سمیت ملک بھر کے کئی حصوں میں شدید گرمی اور بد ترین لوڈشیڈنگ سے شہریوں کا جینا مشکل ہو گیا
تاندلیانوالہ اور جیکب آباد،گھوٹکی میں گرمی دو افراد کی زندگیاں نگل گئی۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ شہریوں کیلئے وبال جان بن گئی۔ مختلف شہروں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 10 سے 12 گھنٹے سے بھی تجاوز کر گیا ہے، بجلی کے شارٹ فال میں مسلسل اضافہ کنٹرول نہ کیا جا سکا۔
بجلی کی لوڈشیڈنگ سے شہریوں کی زندگی عذاب بن گئی جبکہ معمولات زندگی بھی متاثر ہیں۔کراچی میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے شہری چیخ اٹھے، شہر میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ دس سے بارہ گھنٹے پہنچ گیا۔ کراچی میں اس وقت 400 میگاواٹ کا شارٹ فال ہے
لاہور میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ شہر میں مرمت کے نام پر گھنٹوں بجلی بند کرنے کا سلسلہ بھی شروع، لیسکو کا شارٹ فال 230 میگاواٹ سے تجاوز کر گیا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت دعوے نہیں عمل بھی کرے۔کوئٹہ میں بھی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوگئی۔ شہر میں آٹھ سے دس گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں بارہ سے اٹھارہ گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔
بجلی کی بندش کے باعث پانی کی کمی کا بھی سامنا ہے۔سیالکوٹ میں بجلی کی غیر اعلانیہ ، طویل اور بد ترین لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔ سیالکوٹ کے شہری علاقوں گرین وڈ سٹریٹ ، چوک علامہ اقبال ، نیکا پورہ ، دیہی علاقوں سید پور ، ڈالووالی ، پسرور روڈ اور دیگر سب ڈویژن اور علاقوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔
بجلی کی ایک گھنٹہ کے بعد کئی کئی گھنٹے بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے شہری مشکلات کا شکار ہو رہے ہیں۔ تاجر برادری بھی اس صورتحال پر تشویش کا شکار ہیں۔ اہلیان سیالکوٹ نے ارباب اختیار سے اصلاح و احوال کی اپیل کی ہے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کا لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا اعلان جھوٹ ثابت ہو چکا ہے ۔ شہریوں خصوصاََ تاجربرادری کو سخت مشکلات درپیش آرہی ہیں۔
ادھر واپڈا چیچہ وطنی نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ معمول بنا رکھا ہے، سٹی فیڈر بند ہونے سے سکول کے بچوں، اسپتالوں، گھریلو صارفین اور مساجد میں لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، واپڈا حکام نے عوام کا جینا دو بھر کر رکھا،شہر کے مختلف علاقوں میں 6 سے 8 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ، جبکہ دیہی علاقوں میں 10سے 12 گھنٹے تک بجلی کی بندش ہو رہی ہے، غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 14 گھنٹے سے تجاوز کر چکا ہے۔
دوسری طرف پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے تمام متعلقہ اداروں کوموسم میں شدت کے سبب ہنگامی حالات میں فوری امدادی کاروائیوں کے احکامات جاری کردیے گئے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ پورے ہفتے ملک بھر میں گرمی کی شدید لہریں متوقع ہیں ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق آئندہ ہفتہ کے دوران موسم کی شدت میں اضافے کے سبب پنجاب کے بالائی علاقوں میں دن کے وقت درجہ حرارت معمول سے سات سے نو ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے آئندہ ہفتے پنجاب کے وسطی و جنوبی علاقے بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے جنوبی و وسطی پنجاب میں دن کے اوقات میں درجہ حرارت معمول سے 6تا 8ڈگری بلند رہے گا گرمی کی شدت کے سبب آبی ذخائر،فصلوں اور باغات کو پانی کی ترسیل میں کمی جبکہ توانائی کی طلب میں مزید اضافے کے بھی امکانات ہیں۔
عوام سے اپیل ہے کہ زیادہ وقت گھروں کے اندر گزاریں بلا ضرورت گھر سے باہر نکلنے سے اجتناب کریں پانی اور ٹھنڈے مشروبات کا استعمال کریں۔پرونشیل ڈیزاسٹر مینجمینٹ پنجاب نے اپنے محکمے کے ملازمین کی ہفتہ اور اتوار کی چھٹیاں منسوخ کر دیں نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
دریںاثناء گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری اسکول کنجوانی میں ساتویں جماعت کی طالبہ گرمی لگنے سے جاں بحق ہو گئی طالبہ ثناء کمرہ امتحان سے باہر نکلی، تو بے ہوش ہوگئی جسے اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ سکی بچی کی موت گرمی کی شدت کے باعث ہوئی۔
والدین کا کہنا ہے کہ بچی ناشتہ کیے بغیر سکول آئی تھی۔خالی پیٹ اور گرمی کی شدت سے بچی کا بلڈ پریشر کم ہو گیا۔بچی کے جاں بحق ہونے پر والدین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فی الفور سکولز کو بند کیا جائے۔دوسری جانب چولستان میں خشک سالی سے مرنے والے جانوروں کی تعداد بڑھنے لگی ہے۔تین اضلاع بہاولپور،بہاولنگر اور رحیم یار خان میں مرنے والے جانوروں کی تعداد تین ہزار سے بھی تجاوز کر گئی ہے۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ بہت سے جانور چولستان کی چراگاہوں کی طرف گئے تھے اور واپس نہیں آئے۔علاوہ ازیں جیکب آباد میں سورج سوا نیزے پر ، درجہ حرارت دوسرے روز بھی 50سینٹی گریڈ ریکارڈ ، گرمی سے ایک ضعیف العمر شخص فوت ،متعدد افراد بے ہوش ہو گئے۔میونسپل کمیٹی کی جانب سے گرمی سے بچاؤ کے لیے مختلف چوک اور شاہرہوں کیمپ لگائے گئے ، فائر بریگیڈ کے زریعے روڈوں پر چھڑکاؤ کیا گیا
نوائے بروج میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔