تحریک انصاف کا شیریں مزاری کی گرفتاری کیخلاف ملک گیر احتجاج کا ااعلان

اسلام آباد: تحریک انصاف نے شیریں مزاری کی گرفتاری کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔

نوائے بروج نیوز کے مطابق ڈاکٹر شیریں مزاری کی گرفتاری کے خلاف پی ٹی آئی کے وکلا فیصل فرید، علی بخاری اور دیگر اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گئے۔ دفتری اوقات ختم ہونے کے باوجود ہائی کورٹ کو کھول دیا گیا۔ ان کے ساتھ فوادچوہدری، ذلفی بخاری، فرخ حبیب اور دیگر رہنما بھی ہائی کورٹ پہنچے۔

یہ پڑھیں : تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری گھر کے باہر سے گرفتار

گرفتاری کے خلاف پی ٹی آئی نے ایمان مزاری کی جانب سے بطور پٹیشنر درخواست دائر کردی جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ہمیں نہیں معلوم شیری مزاری اس وقت کہاں ہیں؟ اور انہیں کس جرم میں اٹھایا گیا کچھ معلوم نہیں، استدعا ہے کہ شیری مزاری کو عدالت کے سامنے پیش کرنے کا حکم دیا جائے۔

تحریک انصاف کا شیریں مزاری کی گرفتاری کیخلاف ملک گیر احتجاج کا ااعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر نے ڈاکٹر شیریں مزاری کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے جبکہ ملک بھر میں کارکنان کو پرامن اور بھرپور احتجاج کی ہدایات بھی دے دیں۔

اسد عمر نے بیان میں کہا کہ امپورٹڈ حکومت مکمل طور پر بوکھلا چکی ہے، کارکنان کو ملک بھر میں ڈاکٹر مزاری کو غیرقانونی حراست میں لئے جانے پر بھرپور احتجاج کی ہدایات دے دی ہیں، بیرونی سازش سے مسلط حکومت نے اپنے دور کی ابتداء توہینِ مذہب کے شرمناک استعمال سے کی، گزشتہ شب بزدل امپورٹڈ سرکار نے اسلام آباد میں کارکنان کو ہراساں کرنے کی کوشش کی۔

اسدعمر نے کہا کہ ایک بیہودہ اور مضحکہ خیز مقدمے کے ذریعے ڈاکٹر مزاری کے اغواء سے قانون کی عملداری سے گھناؤنا مذاق کیا گیا، شیریں مزاری کو تمام قانونی تقاضے پامال کرتے ہوئے نہایت بھونڈے طریقے سے اغواء کیا گیا، امپورٹڈ حکومت کے آمرانہ ہتھکنڈے حقیقی آزادی کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتے، امپورٹڈ کٹھ پتلی سرکار کا جانا ٹھہر گیا ہے، امپورٹڈ سرکار ڈاکٹر مزاری کو فوری بازیاب کروائے۔

نوائے بروج میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

Leave a Reply