لاہور: موسلا دھار بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث ملک کے بیشتر شہروں میں ریلوے آپریشن بھی معطل ہوگیا، وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ مسافروں کی زندگیاں اہم ہیں اسی لیے ریلوے آپریشن فوری معطل کررہے ہیں۔

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ریلوے آپریشن معطل کرنے سے متعلق پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب کی تباہ کاریوں سے ریلوے کو 10 ارب روپے کا نقصان پہنچا ہے۔

سعد رفیق نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ ایم ایل ون کا کچھ حصہ بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت ایم ایل ون پر مسافر گاڑی کا آپریشن جزوی طور پر معطل کررہے ہیں۔
سیلابی صورتحال کے باعث لاہور سے کراچی کےلیے ٹرین آپریشن نہیں چلے گا، پشاور سے چلنے والی ٹرین بھی ملتان تک محدود رہے گی جب کہ خانپور سے حیدرآباد تک ریلوے آپریشن معطل رہے گا۔

وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ مسافروں کی زندگی اہم ہے اسی لیے ریلوے آپریشن فوری طور معطل کررہے ہیں کیوں کہ بارشوں سے ریلوے ٹریک متاثر ہوئے ہیں۔

ریلوے سے متعلق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کا مزید کہنا تھا کہ سیلاب کی تباہ کاریوں کے باعث ریلوے کو 10 ارب روپے کا نقصان پہنچا ہے۔

پاکستان کا کوئی ہوائی اڈہ قطر کو نہیں دے رہے، سعد رفیق:

وفاقی وزیر ہوابازی و ریلوے سعد رفیق نے پریس کانفرنس کے دوران دورہ قطر کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ دورہ قطر سے متعلق کچھ حقائق بھی قوم کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں۔

انہوں نے بتایا کہ امیر قطر نے ایک لاکھ مزید پاکستانیوں کو نوکری دینے کا وعدہ کیا جب کہ ان سے تین ارب ڈالر سرمایہ کاری پر بھی بات ہوئی تاہم نہ قطر سے حکومت پاکستان نے کوئی قرض مانگا نہ قرض لیا گیا بلکہ یہ حکومت ٹو حکومت سرمایہ کاری معاہدے کیے گیے۔

سعد رفیق نے بتایا کہ قطر سے پہلے نمبر پر انرجی میں سرمایہ کاری پر بات ہوئی اور دوسرے نمبر پر قطر ہمارے بندرگاہوں میں سرمایہ کاری کے لیے دلچسبی رکھتا ہے اور ساتھ ہی ایئرپورٹس میں بھی سرمایہ کاری پر بھی قطر حکومت کی دلچسپی تھی۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اسلام آباد اور کراچی ائیرپورٹ پر سرمایہ کاری کے ذریعے جدید ائیرپورٹ نہیں بننے چاہیں، کوئی ائیرپورٹ نہ تو فروخت ہورہا ہے نہ کوئی بات ہوئی ہے اور نہ ہی پی آئی اے پر کوئی بات نہیں ہوئی ہے۔

کراچی کو جدید ائیرپورٹ کی ضرورت ہے، ساری دنیا کے ائیرپورٹ بیرونی سرمایہ کاری پر چلتے ہیں، دنیا کے ماڈل کو اپنا رہے ہیں البتہ کسی ائیرپورٹ کو بیچنے کی بات نہیں ہوئی۔

سعد رفیق نے کہا کہ پاکستان میں ہمارے دورہ قطر کو لے کر منفی پروپیگنڈا شروع ہوگیا اگر سیلاب کا مسئلہ نہ ہوتا تو آج پروپیگنڈے کا منہ توڑ جواب دیتا۔

نوائے بروج میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

Leave a Reply