لاہور، اسلام آباد ، مظفر آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ شہباز شریف بہت شکریہ آپ نے آڈیو لیک کی ۔ جمعرات کو مظفر آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب نریندر مودی نے کشمیر کا اسٹیٹس تبدیل کیا تو میں وزیر اعظم تھا اور ہم نے ہندوستان سے تعلقات ختم کر لیے اور فیصلہ کیا ہم کبھی کشمیریوں کی قربانیوں پر سمجھوتہ نہیں کریں گے ،

جب سے یہ امپورٹڈ حکومت مسلط ہوئی یہ ایجنڈے پر چل رہی ہے ۔ انہوں نے کہا شہباز شریف تمہارا خاص شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ تم نے میری میرے پرنسپل سیکرٹری سے بات چیت لیک کر دی اور آپ نے ثابت کر دیا کہ وہ مراسلہ حقیقت ہے ، یہ ہمارے ایمبیسیڈر اور امریکی سفیر کا مراسلہ ہے، وہ کہتا ہے عمران خان کو شکست نہ دی تو نقصان اٹھانا پڑے گا

لیکن مجھے نقصان پہنچاتے پہنچاتے آپ نے اپنا بیڑہ غرق کر لیا، اگر تم شہباز شریف کو لے آئے تو پاکستان کو فائدہ ہوگا اور وہ کہتا ہے عمران خان کو نہیں ہٹایا تو پاکستان کو نقصان اٹھانا پڑے گا اور پھر اس کے بعد ہمارے لوگ لوٹے ہونے شروع ہوجاتے ہیں ۔ انہوں نے کہا ہم نے ہندوستان سے تجارت بند کی ہوئی ہے لیکن پتا چلا مریم نے داماد کے لیے ہندوستان سے مشینری امپورٹ کی، آگے سے وہ کہتا ہے ابھی اسحاق ڈار آیا ہے اس کو سارے راستے پتا ہیں

کیونکہ یہ چھپ چھپ کر ان کے ساتھ خفیہ تعلقات بنا رہے ہیں اور انہیں کشمیریوں کی قربانیاں نہیں بلکہ پیسہ عزیز ہے ۔ پی ٹی آئی سربراہ نے کہا وزیر اعظم پرنسپل سیکرٹری کو کہتا ہے قوم کے ٹیکس کے پیسے اور طریقہ نکالیں گے اور شہباز شریف امریکہ میں مہنگے مہنگے ہوٹلوں میں ٹھہرا ہے جبکہ سندھ کے لوگ سیلاب کے عذاب میں ہیں ، گھروں کا اناج ختم ہو گیا اور کپاس کی فصل گئی، لوگ سڑکوں پر ہیں لیکن بلاول امریکہ جا کے کیا کہانی سنا رہے ہیں؟ ،

ہم دنیا کے سب سے عظیم لیڈر کی امت ہیں ، شہباز شریف کہتا ہے مانگنے نہیں آیا لیکن مجبوری ہے، اگر ملک کو تباہ کرنا ہے تو ایسے چوروں کو مسلط کر دو لیکن ہم ان چوروں کو کبھی قبول نہیں کریں گے، میں اپنی قوم کو کال دینے والا ہوں اور جب میں کال دوں گا تو آپ نے حقیقی آزادی کے لیے نکلنا ہے، ہم نے ملکی تاریخ کا سب سے بڑا ٹیکس اکٹھا کیا اور ہم کبھی کشمیریوں کی قربانیوں پر سودا نہیں کریں گے ، مجھے پتہ ہے کہ کشمیر کی اسمبلیوں میں بھی لوٹے آتے جاتے رہتے ہیں

لیکن مجھ سے وعدہ کرنا جو اپنے ضمیر کا سودا کرتا ہے ان کو آگے آنے نہیں دینا کیونکہ یہ آپ کی ووٹ کی توہین ہے ، دنیا میں جہاں جاتا ہوں مجھے کشمیری ملتے ہیں اور پوچھتے ہیں کہ کیا پاکستان ہماری قربانیاں ضائع کر دے گا ، میں کہتا ہوں کہ جب تک عمران خان زندہ ہے آپ کی قربانیاں ضائع نہیں ہونے دے گا ۔ عمران خان نے ایک مرتبہ پھر بات دہرائی کہ اللہ نے مسلمانوں کو حکم دیا کہ برائی کی خلاف جہاد کرو اور اچھائی کے ساتھ کھڑے ہو لیکن کبھی بھی اللہ نے یہ نہیں کہا کہ تم نیوٹرل رہو۔ وزیر خزانہ پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک آدمی پرسوں واپس آیا جس پر کرپشن کیسز ہیں، یہ پرائم منسٹر کے جہاز میں بیٹھ کر بھاگ گیا تھا اور پھر ڈیل کر کے واپس آگیا ہے، اسحاق ڈار جب بھی وزیر بنا ملک کا دیوالیہ نکل گیا ۔ پی ٹی آئی چیئرمین نے الزام لگایا کہ مریم کے داماد نے ہندوستان سے مشین امپورٹ کی ہے جبکہ مریم کا داماد ہائوسنگ سوسائٹی بنا رہا ہے جس میں گرڈ اسٹیشن ٹیکس کے پیسے سے بنے گا ۔

چیئرمین تحریک انصاف نے چیف الیکشن کمیشن آف پاکستان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا چیف الیکشن کمشنر چیف الیکٹورل فراڈ ہے۔ یہ چیف الیکشن کمشنر ن لیگ کے ساتھ مل کر میچ فکس کرتا ہے، سکندر سلطان سن لو اگر تم میں غیرت ہے تو استعفیٰ دو۔ ہم آپ کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے۔ قبل ازیں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان چ سے ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے ملاقات کی ، ملاقات کے دوران ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے سیلاب متاثرین کیلئے جمع عطیات کی تفصیلات سے آگاہ کیا، انہوں نے امداد کی فراہمی کے شفاف اور تیز ترین طریقہ کار پر بھی بریفنگ دی ۔ عمران خان نے کہا دنیا بھر سے دل کھول کر عطیہ کرنے والے افراد کا شکر گزار ہوں، مخیر افراد ہمیشہ کی طرح اب بھی مشکلات میں گھرے بھائیوں کیلئے آگے بڑھیں،

عطیات کو نہایت شفاف انداز میں مستحقین تک پہنچائیں گے۔ علاوہ ازیں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سے چنیوٹ سے 2018ء کے الیکشن میں آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے والے غلام عباس نسوآنہ نے بنی گالہ میں ملاقات کی اور تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا ، غلام عباس نسوآنہ نے عمران خان سے ملاقات چنیوٹ میں رکن صوبائی اسمبلی تیمور امجد لالی کے توسط سے کی ، اس دوران سابق ضلع چیئر مین ثقلین سنجاکا

و دیگر بھی ہمراہ تھے۔ پی ٹی آئی چیئر مین عمران خان نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو مملکت کا وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دیتا ہوں، پاکستان کے لیے آپ کی دوستی اور حمایت انمول ہے اور آپ اپنے ویژن سے مملکت کو ایک نئے دور میں داخل کریں گے۔
عمران

Leave a Reply