کراچی: صوبائی وزیراطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہاہے کہ سندھ حکومت کی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ گزشتہ24گھنٹوں میں مزید 28675 خاندانوںکو راشن بیگ فراہم کئے گئے۔
شرجیل انعام میمن نے اپنے پریس بیان میںکہاکہ بدین میں6200خاندانوں میں راشن بیگ تقسیم کئے گئے۔ اسی طرح دادو میں 7500 ،حیدرآباد2000، جامشورو1125، مٹیاری2500، سجاول1250، ٹنڈو الٰہیار2500، لاڑکانہ2000،خیرپور میرس3000اور نوشہروفیروز میں600 خاندانوںکو راشن بیگ فراہم کئے گئے۔ مجموعی طورپر1495773خاندانوں کو راشن بیگ دئے جاچکے ہیں۔
گزشتہ24گھنٹوںکی رپورٹ کے مطابق مزید1800خیمے،5ہیوی ڈیواٹرنگ پمپس اور دیگر سامان تقسیم کیا گیا۔اب تک متاثرین کو599918خیمے،535215پلاسٹک ترپال،3140036مچھر دانیاں،800323 لیٹر منرل واٹر اور دیگر سامان فراہم کیا جاچکا۔48گھنٹوں میں مزید71130متاثرین ریلیف کیمپوں سے اپنے گھروںکو واپس جاچکے۔
اس وقت ریلیف کیمپوں میں 273667متاثرین موجود ہیں۔ جن میں 81126بچے اور62399خواتین شامل ہیں، ریلیف کیمپس میں متاثرین کو دو وقت کا پکا کھانا اور صحت کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔دریائے سندھ میں پانی کے بہاؤ سے متعلق انہوںنے کہاکہ گڈو بیراج پر پانی کی آمد59800کیوسک اور اخراج49900کیوسک ریکارڈ کیا گیا،
سکھر بیراج پر آمد46600کیوسک اور اخراج36500 کیوسک ہے،کوٹری بیراج پر پانی کی آمد86200کیوسک جبکہ اخراج57500کیوسک ہے۔