کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن کو آمدن سے زائد اثاثہ جات بنانے سے متعلق درخواست میں ریلیف مل گیا۔
نوائے بروجکے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کو عدالت عظمیٰ سے ایک اور درخواست میں ریلیف مل گیا، سندھ ہائی کورٹ نے آمدن سے زائد اثاثے بنانے سے متعلق الزام میں درخواست پر مستقل ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس کے کے آغا کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں شرجیل میمن کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔
عدالت نے شرجیل میمن کی دوسری درخواست میں بھی نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کی درخواست منظور کرلی اور صوبائی وزیر شرجیل میمن کا نام مسقتل ای سی ایل سے خارج کرنے کا حکم دے دیا۔
شرجیل میمن کے وکیل راج واحد ایڈوکیٹ نے مؤقف اپنایا تھا کہ عدالت نے ضمانت منظور کرتے وقت نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا حکم دیا، شرجیل میمن صوبائی وزیر ہیں، سرکاری امور کے سلسلے میں بار بار ملک سے باہر جانا پڑتا ہے لہذا شرجیل میمن کا نام مستقل ای سی ایل سے خارج کرنے کا حکم دیا جائے۔
نوائے بروج میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔