کراچی:صوبائی وزیراطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہاہے کہ 5ماہ میں عمران خان اسلام آباد پر دوسری بار چڑھائی کرنے جارہے ہیں۔

عمران خان کا ایک نکاتی ایجنڈا، صرف اقتدارکی بھوک ہے۔

صوبائی وزیراطلاعات نے اپنے جاری بیان میںکہاکہ عمران خان اقتدارکی کرسی تک پہنچنے میں لاشوں سے گزرنے سے بھی گریز نہیں کریںگے، کیا قوم اپنے دارالحکومت پر حملہ کیلئے اس جھوٹے، مکار شخص کا ساتھ دیگی۔

کیا محبت وطن پاکستانی اپنی بہادر افواج، ریاستی اداروںکیخلاف گھناؤنی سازشوں میں مصروف عمران خان نیازی کا ساتھ دیںگے۔پی ٹی آئی ارکان قومی و صوبائی اسمبلیوں سے بھی گزارش ہے کہ کیا وہ پاکستان کے شہہ رگ اسلام آباد پر چڑھائی میں عمران خان کا ہتھیار بننے جارہے ہیں۔

یہ حقیقی آزادی مارچ نہیں پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش ہے۔ عمران خان اپنے بیرونی فنانسرز کے بتائے ہوئے راستے پر چل رہے ہیں۔سندھ حکومت اسلام آباد پر حملہ کو ناکام بنانے کیلئے وفاق کا بھرپور ساتھ دیگی۔

سندھ پولیس کے جوان اسلام آباد پہنچ چکے ہیں، عمران خان پاکستان کا کرپٹ ترین شخص ہے، جو انقلاب کی باتیں کرکے عوام کو گمراہ کر رہا ہے۔ گھڑی چور، چینی چور اور گندم چور کو کیا پتہ حقیقی انقلاب کیا ہوتا ہے۔

جعلی حقیقی لانگ مارچ سے پہلے عمران خان قوم کو بی آر ٹی پشاور میں7ارب روپے کی کرپشن کا حساب دیں۔ عمران خان بتائیں فرح گوگی،علیمہ خان نے اربوں روپے کے بینک بیلنس کہاں سے بنائے۔

Leave a Reply