حیدرآباد: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت کسی ایسے مارچ کا جو خونی ہو متحمل نہیں ہوسکتا، یہ وقت سیاست کا نہیں ملک کی معیشت اور ملک کو بچانے کا ہے، سیاستدانوں نے سوچ نہ بدلی تو یہ لمحہ فکریہ ہوگا ۔

حیدرآباد میں ایم کیو ایم کے جانب سے نعت خوانی کی محفل میں شرکت کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر اور ڈی جی آئی ایس آئی کی پریس کانفرنس ملک کو بحرانوں سے نکالنے اور معیشت کو بہتر بنانے کے حوالے سے بہت اہم ہے انہوں نے کہا کہ ملک کی عوام اپنی پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں لانگ مارچ کے حوالے سے ان کے اپنے دیرینہ ساتھی فیصل واڈا نے جو کچھ کہا ہے وہ عوام کی آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہے

، دریں اثنا گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے میہڑ ضلع دادو میں سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل کی جانب سے ترک ادارے AFAD کے تعاون سے قائم کردہ ٹینٹ سٹی کا افتتاح کیا۔ سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل کے سربراہ مولانا بشیر فاروقی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ٹینٹ سٹی میں 1000 سیلاب متاثرین کو رکھنے کی گنجائش ہے، گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے درگاہ حضرت لعل شہباز قلندر پر حاضری دی،چادر چڑھائی اور ملک کی سالمیت اور خوشحالی کے لیے دعا کی، انہوں نے کہا کہ صحافی ارشد شریف ملک کااثاثہ تھے ان کی ہلاکت پر انتہائی افسوس ہے –

گورنر سندھ نے کہا کہ انفرااسٹرکچر کی بحالی پر بھی خصوصی توجہ دی جارہی ہے، حکومت کی جانب سے سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے خصوصی پیکیج دیکر ان کی ہرممکن مدد کی جارہی ہے ۔ قبل ازیں گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا شہباز ایئر پورٹ پہنچنے پر ڈپٹی کمشنر جامشورو کیپٹن رٹائرڈ فرید الدین مصطفیٰ ، ایس ایس پی جامشورو عمران قریشی ، اسسٹنٹ کمشنر سیہون محمد اقبال جنڈان ودیگر بھی اس موقع پر موجود تھے –

Leave a Reply