محترمہ سیدہ رافعہ مامونجی نے اپنی برانڈ کیSRM Coutureکی چھٹی سالگرہ پر “خواتین کو بااختیار بنانے” کے حوالے سے تقریب منعقد کی،
تقریب کے مہمانٖ اعزازی آفتاب امام چیف کمشنر، آئی آر ایس، ایف بی آر تھے ۔
تقریب کا آغاز انہوں نے اپنے خطاب سے کیا ، خطاب میں انہوں نے خواتین کو بااختیار بنانے کی حمایت کی اہمیت اور پاکستانی معاشرے میں خواتین کے اہم کردار پر روشنی ڈالی۔
چیف گیسٹ جناب توصیف ایچ فاروقی، چیئرمین نیپرا نے اپنی صدارت میں خواتین کو بااختیار بنانے کی اہمیت سے آگاہ کرنے کے لیے خطاب کیا۔
صنفی مساوات، نیپرا کے تربیتی پروگراموں میں خواتین (خواتین) کو مختلف شعبوں میں تربیت فراہم کرنے کے حوالے سے ثابت شدہ تبدیلیاں سامنے آئی ہیں۔ جناب محمود احمد خان ڈائریکٹر سٹار مارکیٹنگ لمیٹڈ نے مرحوم سید سہیل احمد ہاشمی بانی ، چیئرمین ایم کے پی کارپوریٹ گروپ پاکستان کی شریک حیات اور بچوں کا،جناب فیصل زاہد ملک ، جناب اصغر علی ماموجی (اے جے اوشن) اور محترمہ سیدہ رافعہ مامونجی کے ساتھ استقبال کیا۔سیدہ مہوش سہیل کو ان کے مرحوم شوہر کا لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دیا گیا ۔
سلمان اے صدیق ہیڈ آف کارپوریٹ کمیونیکیشنز اور سرکاری ترجمان ایس ایس جی سی نے کام اور دوستی کی تعریف کرتے ہوئے سیدہ مہوش سہیل کو بچوں کے ساتھ شام منانے پر سراہا۔ سیدہ رافعہ ممونجی نے بنائ سے محروم بچوں کی مدد کے لیے اپنا بھرپور حصہ ڈالنے کی ایک کوشش کی ہے۔ان بچوں کی تربیت اور رہنمائی نغمہ عقیل نے کی ہے اور وہ اس فلاحی کام کو بہت آگے تک لیے کر جانا چاہتی ہیں۔ان محنتی تخلیقی بچوں نے ثابت کیا کہ بصارت سے محروم افراد کو کسی پرانحتصار کرنے کی اب ضرورت نہیں بلکہ انھوں نے ایسی مہارتیں سیکھ کر ثابت کیا ہے کہ وہ سب کچھ کر سکتے ہیں۔ چیف گیسٹ جناب توصیف ایچ فاروقی نے ان ہونہار بچوں کی کاوشوں کو سراہا۔
SRM Couture کی بانی سیدہ رافعہ مامونجی نے ان “Supporting Pillars” خواتین اور مردوں کو پہچانا جنہوں نے اس سفر میں ان کا ساتھ دیا ہے جہاں انہوں نے خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے زندگی کے تمام شعبوں سے تعاون کرنے کے لیے ایک قابل اعتماد پلیٹ فارم بنایا ہے، وہاں بہت سی خواتین اور مرد تھے جنہوں نے ان کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بھی حاصل کیا ہے۔ Supporting Pillars کی لیسٹ میں افشین آصف، علی البلوشی، اسماء رحمٰن، فاطمہ شیراز، فرقان لشکر والا، ہوتی انیس، جاوید اقبال، مہرین ہاشمی، مصباح امین، نادیہ ایم خان، ناہید خان، نوشین برکت، نگہت محمود، رفیق ویانی، رخسانہ شفیق، سبین عابد، سبین علی جعفری، سارہ تراب، شاہین زمان، شفق عالم، شاہینہ ، شہزاد محمد علی، شجاع سمیع، شمائلہ خان، سوہنیا بابر، سمیرا عمران، سمیہ شہادت، سیدہ سہیل ،سیدہ حفصہ شاہ، سیدہ سمانہ علی، سید تراب شا ، یسرا رضی، یاسر بلو، اور زاہد کرانی، شامل ہیں۔
اصغر علی ماموجی (AJ Ocean) مہمان کو SRM Couture کے فلسفے اور سپر یاٹ انڈسٹری میں سیدہ رافعہ مامںجی کے سفر سے روشناس کراتے ہوئے کہا، سیدہ رافعہ مامونجی پہلی خاتون ہیں جنہوں نے سپر یاٹس کی دنیا میں پہچان حاصل کی، ایک خصوصی ویڈیو پیغام میں ہاک یاٹس، اسپلنڈڈ سی، سوئس اوشین کے سی ای او کیپٹن میتھیاس بوس نے 6ویں سالگرہ پر ایس آر ایم کوچر کو مبارکباد دی۔ تقریب کی اور مہمانٖ اعزازی میں شہر کے نامور خسیات میں جناب عبدالجبار راٹھوڈ، جناب رزاق پردیسی، جناب، جناب عاطف اشفاق، جناب نوید واحد، محترمہ رقیہ نعیم، محترمہ فرح جاوید، محترمہ صاحبزادی ماہین خان، محترمہ ایمن سمیع خان،محترمہ ڈاکٹر تسنیم کوثر، جناب سید کاشف رفیع، محترمہ وراہ مصویر، سمحترمہ سحر اے خان،جناب احمد راجپوت، محترمہ سیدہ ثروت نسیم شاہ، جناب نعمان احمد، اور کراچی کی بہت سی معروف شخصیات نے شرکت کی۔