چیف جسٹس آف پاکستان عمران خان کے الزامات کی تحقیقات کیلیے فل کورٹ بنائیں، وزیراعظم
اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عمران خان کے الزامات کی تحقیقات کے لیے فل کورٹ بینچ تشکیل دیں، میں اس حوالے سے باقاعدہ تحریری خط بھی ارسال کروں گا، اگر عمران خان نے حملے میں میری موجودگی سے متعلق کوئی ثبوت پیش کیا تو عہدے سے مستعفی ہوکر ہمیشہ کیلیے سیاست بھی چھوڑ دوں گا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ رانا ثنا اللہ نے خلاف عمران خان کی ذاتی ہدایت پر ہیروئین کا کیس بنایا گیا، انہوں نے آرمی چیف کو لا محدود توسیع کی بات کی، اب نیوٹرل، جانور کیا کیا کچھ کہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کو جب گولیاں لگیں تو تین گھنٹے کا سفر کر کے شوکت خانم کیوں گئے؟ قانون کے مطابق میڈیکولیگل سرکاری اسپتال دیتا ہے، اگر یہ اپنی مرضی کی ایف آئی آر کروانا چاہتے ہیں تو کروا دیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر ان کے ثبوت ہے تو لے آئیں، مجھے پھر ایک منٹ بھی وزیر اعظم رہنے کا حق نہیں، اگر عمران خان نے شواہد دے دیے تو میں عہدہ چھوڑ دوں گا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پنجاب حکومت، اسپیشل برانچ، آئی بی آپ کے پاس ہے اسکی تحقیات کرائیں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت نے 28 اکتوبر کو لانگ مارچ میں دہشت گردی کے خطرے کا الرٹ جاری کردیا تھا۔ عمران خان فوج پر ایسے حملہ آور ہے جیسے کوئی دشمن ہو، الزامات عائد کر کے قوم کو جھوٹ اور فراڈ سے گمراہ کیا جارہا ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ پی ٹی آئی نے الزام واقعے کو سازش قرار دے کر اس کا الزام رانا ثنا اللہ، ادارے کے افسر اور مجھ پر عائد کررہے ہیں جو نہایت افسوسناک بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی کے جلوس میں ہوا ہم سب سے بھر پور مذمت کی اور میں نے وزارت سے داخلہ کو فورا حکم دیا کہ اس کی تحقیات کرائی جائیں۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ اگر عمران خان نے رتی برابر بھی اس کا کوئی ثبوت پیش کیا تو میں ہمیشہ کیلیے سیاست چھوڑ کر گوشہ نشینی کی زندگی گزاروں گا۔
شہباز شریف نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سے عمران خان کے الزامات کی تحقیقات کے لیے فل کورٹ بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ میں اس حوالے سے آپ کو تحریری درخواست بھی ارسال کروں گا، اگر آپ نے فل کورٹ نہ بنایا تو قوم اور تاریخ میں سوالیہ نشان ہوگا، قوم کا فل کورٹ پر مکمل اعتماد ہوگا اور جو عدالت فیصلہ کرے گی میں اس کو سر خم تسلیم کروں گا۔