سپریم کورٹ نے اعظم سواتی کے ریسٹ ہاؤس میں قیام کی تردید کردی

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے ججز کے ریسٹ ہاؤس میں سینیٹر اعظم سواتی کے قیام کی تردید کردی ہے۔

اعظم سواتی کے سپریم کورٹ ججز ریسٹ ہاوس کوئٹہ میں قیام کے معاملے پر سپریم کورٹ نے مؤقف دیتے ہوئے کہا کہ سینٹر اعظم سواتی کبھی بھی سپریم کورٹ ججز کے ریسٹ ہاؤس کوئٹہ میں نہیں ٹھہرے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ ججز ریسٹ ہاؤس کے انتظام کی نگرانی رجسڑار سپریم کورٹ کے ذمہ ہیں، یہ آرام یا قیام گاہ صرف سپریم کورٹ کے ججز کیلیے ہی مختص ہے۔

مزید پڑھیں: اعظم سواتی کی مبینہ ویڈیو؛ چیئرمین سینیٹ نے 14 رکنی کمیٹی قائم کردی

سپریم کورٹ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ بلوچستان اسپیشل برانچ کے مطابق اعظم سواتی نے بلوچستان جوڈیشل اکیڈمی میں قیام کیا، جو سپریم کورٹ کے زیر انتظام نہیں ہے۔

واضح رہے کہ ایک روز قبل سینیٹر اعظم سواتی نے کوئٹہ میں سپریم کورٹ ریسٹ ہاؤس میں قیام کرنے اور اپنی ویڈیو کے حوالے سے پریس کانفرنس کی تھی۔

Leave a Reply