جیل بھرو تحریک پورے پنجاب اور کے پی میں پھیل چکی، جلد ہی سندھ میں شروع کرینگے

مریم نواز نے ججز کی تصاویر لگا کر توہین کی، تمام فیصلے آئین اور قانون کے تحت ہونگے

کراچی:قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ قوم کی خاطرسب سے پہلے سینٹرل جیل جاکرگرفتاری دوں گا۔

جیل بھرو تحریک پورے پنجاب اور کے پی میں پھیل چکی، جلد ہی سندھ میں شروع کرینگے۔ مریم نواز نے ججز کی تصاویر لگا کر توہین کی، تمام فیصلے آئین اور قانون کے تحت ہونگے۔ سندھ اسمبلی کے میڈیا کارنر پریس کرتے ہوئے کیا۔

حلیم عادل نے کہا جیل بھرو تحریک کی لمبی تاریخ ہے۔ جیل بھرو تحریک میں ہمارے وائس چیئرمین، سیکریٹری جنرل ، سمیت مرکزی قیادت جیل گئے ہیں۔ خوف کا عالم ہے کہ ہمارے رہنمائوں کو پنجاب کی دیگر جیلوں میں بھیجا دیا گیا۔ جیل بھرو تحریک پورے پنجاب اور کے پی میں پھیل چکی ہے۔

بہت جلد سندھ سے بھی جیل بھرو تحریک شروع ہوگی۔ سب سے پہلے اراکین اسمبلی گرفتاری پیش کریں گے۔ پورے سندھ میں عوام جیل جانے کو تیار ہے مزید ان چوروں کو اب برداشت نہیں کر سکتے۔ حلیم عادل شیخ نے کہا اعلیٰ علدیہ نے آئین کو بچانے کے کے لئے سو موٹو نوٹس لیا ہے ان لوگوں نے آئین توڑنے کی کوشش ہے الیکشن کرانے اور آئین بچانے کے لئے ہماری جدوجہد ہے۔

امید ہے اعلی عدلیہ آئین بچائے گی۔ ملک میں مہنگائی کا طوفان ہے آٹا 150کلو ہوگیا ہے، مرغی800کی کلو ہوگئی۔ پیٹرول273 روپے لیٹر ہوگیا، ہر چیز مہنگی ہے۔ ہم آج مہنگائی پر قرارداد پیش کرنے جارہے ہیں۔

Leave a Reply