جماعت اصلاح المسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے زیر اہتمام سندھ دھرتی کے خواجہ غریب نواز سلسلہ نقشبندیہ کے سالار حضرت خواجہ خواجگان محمد عبد الغفار المعروف پیر مٹھا سائیں رحمت اللہ علیہ کا سالانہ بین الاقوامی 58 واں عرس مبارک فقیر پور شریف رادھن اسٹیشن ضلع دادو سندھ میں انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا۔عرس مبارک میں روحانی،اصلاحی اور تربیتی نشتوں کا اہتمام کیا گیا۔

جماعت اصلاح المسلمین سندھ کے تمام اضلاع کے نومنتخب عہدیدران کی حلف برداری بھی ہوئی۔خصوصی نشت میں جماعت اصلاح المسلمین پاکستان کے سرپرست اعلیٰ سلسلہ نقشبندیہ طاہریہ کے سالار خواجہ محمد طاہر المعروف محبوب سجن سائیں بخشی غفاری نقشبندی نے ملک و قوم کے استحکام،ترقی،خوشحالی، امن،محبت،پیار اور نفرتوں کے خاتمے کے لئے خصوصی اجتماعی دعا اور اصلاحی و روحانی خطاب فرماتے ہوئے کہا کہ صبر اور برداشت کا جذبہ اپنے اندر پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔

آج ہمارے اندر فکر اور سوچ کی صلاحیتیں ختم ہوتی جا رہی ہیں۔حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی طرح حضرت پیر مٹھا سائیں رحمت اللہ علیہ،حضرت سوھنا سائیں رحمت اللہ علیہ نے مخلوق خدا سے عشق ومحبت اور اپنے مرشد پر سب کچھ قربان کرکے خود عمل بھی کیا اور اس کا درس دیا کہ آج ہمیں اس پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے۔بیٹے اور بیٹیوں میں تفریق نہ کریں اور انہیں اپنے فیصلے خود کرنے کا حق دیں۔بیٹے اور بیٹیوں کو اعلی سے اعلی تعلیم دیں۔

نوجوان اعلی تعلیم کے ساتھ ساتھ ہنر بھی سیکھیں۔ہنر بادشاہ ہے دشوار گزار راستہ اختیار کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس نہ کریں، کامیابی انھیں ملتی ہے جو مشکل اہداف طے کرتے ہیں، لہٰذا محنت کریں۔سیاسی سمجھ بوجھ لازمی رکھیں۔سوشل میڈیا پر افواہوں کا جو بازار گرم ہے۔اس پر یقین نہ کریں۔بلکہ خبروں کی چھانگ بین کرکے سچائی کا پتہ لگائیں، پھر اس پر اپنی رائے دیں اور من مانی گفتگو سے گریز کریں۔

اللہ کے ذکر سے رحمت کا نزول ہوتا ہے اور دلوں کو سکون ملتا ہے، اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے: تم مجھے یاد کرو، میں تمہیں یاد کروں گا، لیکن اللہ تمہیں اپنی شان کے مطابق یاد کرتا ہے، جو رحمت کی صورت میں ہے۔ انسان جتنا زیادہ محنت کرے گا اللہ تعالیٰ اسے اتنا ہی پھل دے گا۔زمینوں اور کاروبار میں محنت کریں۔ہم کسی دوست کو مصیبت میں دیکھیں تو اس سے منہ نہ موڑیں بلکہ اس کی مدد کریں اللہ ہماری مدد کرے گا، برساتوں اور سیلابی صورتحال سے فصلیں اور مکانات ختم ہوچکے ہیں۔

اپنے اندر ہمت پیدا کریں بھرپور محنت کریں اللہ تعالیٰ آپ کی فصلوں میں برکت دے گا پہلے سے بھی فصلیں بہترین ہوں گی۔جماعت اصلاح المسلمین پاکستان کے مرکزی صدر صاحبزادہ جعفر صادق طاہر اپنے خطاب میں کہا آج محبتیں ناپید ہو رہی ہیں اور نفرتیں ہر گھر میں عروج پر ہیں۔ہمارے مرشد سجن سائیں دنیا کو امن کا گہوارہ بنانے کے محبتوں کو پھیلا رہے ہیں۔

سجن سائیں پوری دنیا کے سجن ہیں۔اس موقع پر ممتاز علماء کرام مولانا غلام مجتبیٰ راھوجو طاہری نے تصوف و طریقت پر اور مولانا محمد عاشق علی لنڈ حضرت پیر مٹھا سائیں رحمت اللہ علیہ عظیم سالار نقشبند کے موضوعات پر خطاب کیا۔وطن عزیز کے ممتاز ثناء خواں شبیر احمد نیازی،سید فہد واحد علی،نعمان راجپر طاہری منفرد انداز میں نعت ومنقبت آخر میں صلوت و سلام کا نذرانہ پیش کیا گیا۔ آخری اور اختتامی دعاءخیر نواسہء پیر مٹھا سائیں صاحبزادہ دیدہ دل مدظلہ العالیہ نے فرمائیں۔ اس اجتماع کو پوری دنیا میں الاصلاح نیٹ ورک کے زریعے براہ راست نشر کیا گیا۔الخادمین نے اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں ادا کی۔

تاریخی لنگر ایک ساتھ بسم اللہ کی آواز پر ہزاروں لوگوں نے ایک ساتھ کیااس موقع پر جماعت اصلاح المسلمین پاکستان اور روحانی طلبہ جماعت پاکستان جمیعت علماء طاہریہ پاکستان کے مرکزی و صوبائی قائدین خلفاء کرام، کے علاوہ جماعت اصلاح المسلمین و روحانی طلبہ جماعت ضلع جنوبی کی برانچز سے گاڑیاں عرس مبارک میں شرکت کیلئے روانہ ہوئیں اجتماع میں پاکستان سمیت دیگر ممالک سے ہزاروں کی تعداد میں مریدین و عقیدت مند شرکت کی۔

Leave a Reply