ایف آئی اے سائبرکرائم سرکل سکھر کی کارروائی
خاتون کی جنسی طور پر ہراساں کرنے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ملزم اسامہ مقصود نے ورغلا کر متاثرہ خاتون کی ویڈیوز ریکارڈ کیں۔
ملزم نے ریکارڈ کردہ ویڈیوز اہل خانہ کو بھی بھیجی۔
ملزم گزشتہ کئی ماہ سے قابل اعتراض ویڈیوزکی آڑ میں متاثرہ کو بلیک میل کر رہا تھا۔
ملزم کو سکھر بس سٹینڈ سے گرفتار کیا گیا۔
ملزم کا تعلق سیالکوٹ سے ہے۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم کے موبائل سے واٹس ایپ اکاونٹ اور قابل اعتراض ڈیٹا برآمد کر لیا گیا۔
ملزم کے موبائل کو قبضے میں لے کر فرانزک کے لئے بھجوا دیا گیا۔
ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔
مقدمے کی تفتیش جاری ہے۔
ترجمان ایف آئی اے