پاک بحریہ کے جوانوں نے دوارکا میں کامیاب بمباری کے دوران ناقابل تسخیر جرات دکھائی
شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پاک بحریہ کی جانب سے58واںی یوم بحریہ منایاگیا
کراچی :پاک بحریہ نے اپنے غازیوں اور شہدا ء کے کارناموں اور کامیابیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے58 واں یوم بحریہ منایا۔
جنہوں نے اللہ سبحانہ وتعالیٰ پر گہرے یقین کے ساتھ ایک بڑے دشمن کا بہادری سے مقابلہ کیا یوم بحریہ آپریشن ‘سومناتھ’ کی ایک شاندار یاد ہے، جب پاک بحریہ کے جنگی جہازوں نے ہندوستان کی اہم ساحلی تنصیبات کو تباہ کیا اور اس کے غرور کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔
پاک بحریہ کی واحد آبدوز غازی جنگ کے دوران سمندر میں اپنی برتر ی برقرار رکھتے ہوئے دشمن کیلئے ناقابل شکست رہی جس کی وجہ سے ہندوستانی بحریہ نے کھلے سمندر میں پاک بحریہ کے بیڑے کو چیلنج کرنے کی ہمت نہیں کی۔
اس موقع پر اپنے پیغام میں سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے کہا کہ8ستمبر پاک بحریہ کے افسروں اور جوانوں کی بہادری کی علامت ہے، جنہوں نے دوارکا میں کامیاب بمباری کے دوران ناقابل تسخیر جرات اور ہمت کا مظاہرہ کیا۔
اس دن ہم 1965 کی جنگ کے شہدا اور غازیوں کی قربانیوں کا اعتراف کرتے ہیں اور ان کے جذبے کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔