اسلام آباد: نوجوان نسل میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں، ضرورت اس امر کی ہے کہ نوجوانوں میں چھپی ہوئی صلاحیتوں کو نکھارنے اور ان کی حوصلہ افزائی کے لئے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کئے جائیں،ملک کی ترقی کے لئے نوجوان نسل کو انٹرپرینیورشپ کی جانب راغب کرنا ہوگا “

اِن خیالات کا اظہار علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے انٹرپرینیورشپ کی سرگرمیوں میں بہترین برنس آئیڈیاز پیش کرنے والے طلباء و طالبات کو انعامات اور اسناد دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ڈاکٹر ناصر محمود کا کہنا تھا کہ سکلز اور علمی معیشت کا دور ہے، ہمارے ارد گردکے ممالک نے استعمال شدہ پلاسٹک کا حیرت انگیز استعمال کرکے قیمیتی اشیاء بنائی جس سے ان کی معیشت بہتر ہوئی اور ہم سے بہت آگے نکل گئے۔

اُنہوں نے کہا کہ نوجوانوں میں سکلز ہیں،انوویشن کے لئے سوچ کی ضرورت ہے،نوجوان نسل کو سوچنا ہوگا کہ دنیا کو کیا چاہئیے اور ہم کیسے بناسکتے ہیں۔آفس آف ریسرچ انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن(اورک) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر، ڈاکٹر محمد لطیف گوندل نے اورک آفس کی خدمات بیان کرتے ہوئے کہا کہ بڑے آئیڈیاز مقابلہ 2021ء ‘کے لئے 100درخواستیں موصول ہوئی تھی جس میں 18طلبہ کو شارٹ لسٹ کیا تھا، پانچ طلبہ کے آئیڈیاز کو بہترین کاروباری آئیڈیازقرار دیا گیاجن کو آج انعامات دئیے جارہے ہیں۔ایڈیشنل ڈائریکٹر ریسرچ، ڈاکٹر صائمہ ناصر نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔

تقریب کے اختتام پر وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے بہترین آئیڈیاز پیش کرنے والے طلبہ میں انعامات اور اسناد تقسیم کئے۔تقریب میں یونیورسٹی کے ڈینز، پروفیسرز، فیکلٹی ممبران اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد شریک تھیں۔

Leave a Reply