کراچی :پاک بحریہ اور اینٹی نارکوٹکس فورس کی جانب سے سمندر میں انٹیلی جنس پر مبنی انسداد منشیات کا مشترکہ آپریشن کیا گیا

جس میں 782 کلوگرام منشیات برآمد کرلی گئیں۔ یہ منشیات ماہی گیر کشتی کے مختلف حصوں میں چھپائی گئی تھیں جسے پاک بحریہ کے جہاز نے برآمد کیا۔

برآمد شدہ منشیات کی مالیت تقریباً 235ملین امریکی ڈالرز ہے۔

ضبط شدہ منشیات کو مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کر دیا گیا۔

پاک بحریہ اور اینٹی نارکوٹکس فورس کا کامیاب مشترکہ انسداد منشیات آپریشن ملکی سمندری سرحدوں میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے پاک بحریہ کے عزم کا مظہر ہے۔

Leave a Reply