اسلام آباد: ماہ ربیع الاوّل 1445 ہجری کا چاند دیکھنے کیلیے وزارت مذہبی امور میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق ربیع الاوّل کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور میں چیئرمین مولانا عبدالخبیر ازاد مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی زیر صدارت اجلاس جاری ہے۔
علاوہ ازیں کراچی، پشاور، کوئٹہ اور لاہور سمیت دیگر علاقوں میں رویت ہلال کی زونل کمیٹیوں کا اجلاس جاری ہے۔
اجلاس میں محکمہ موسمیات، سپارکو، وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے نمائندے بھی شریک ہیں۔
زونل کمیٹیاں اور مرکزی کمیٹی چاند سے متعلق شہادتیں جمع کرے گی جبکہ چاند نظر آنے کا اعلان چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کریں گے۔