مقبوضہ بیت المقدس : اقوام متحدہ نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں 260,000 سے زیادہ لوگ اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

عرب نشریاتی ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے انسانی ہمدردی کے ادارے او سی ایچ اے نے ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ میں فلسطینیوں پر بمباری کے نتیجے میں 2لاکھ 60ہزار سے زائد لوگ اپنا گھر بار چھوڑ چکے ہیں۔انہوں نے فلسطینی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بمباری کی مہم نے 1,000 سے زائد مکانات کو تباہ کر دیا ہے اور 560 کو اس قدر شدید نقصان پہنچا ہے کہ وہ ناقابل رہائش ہیں۔

انہوں نے متنبہ کیا ہے کہ جو لوگ بے گھر نہیں ہوئے ہیں ان کے لیے بنیادی ضروریات کو پورا کرنے مشکل ہوتا جا رہا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ اسرائیل نے غزہ کی پٹی پر پہلے سے ہی ناکہ بندی کر رکھی ہے اور علاقے کا مکمل محاصرہ کر کے خوراک، پانی، ایندھن کی ترسیل روک دی ہے اور اس اقدام سے پہلے سے ہی سنگین انسانی صورتحال مزید خراب ہو جائے گی۔

Leave a Reply