کراچی: پاکستان نیول اکیڈمی کراچی میں چوتھے بین الاقوامی ناٹیکل مقابلوں کا آغاز ہوگیا۔ ان مقابلوں کا انعقاد 31 اکتوبر سے 03 نومبر 2023 تک کیا جا رہا ہے۔ کمانڈنٹ پاکستان نیول اکیڈمی، کموڈور محمد خالد نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

اس سال اِن مقابلوں میں آج تک کی سب سے زیادہ شمولیت ہوگی، جس میں آذربائیجان، چین، انڈونیشیا، اٹلی، سعودی عرب، عمان،ترکیہ اور پی این اے کی میزبان ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

ان مقابلوں میں کشتی رانی، تیراکی، سمندر میں جان بچانے اور سی مین شپ کے مقابلے شامل ہیں جن کا مقصد سیلر کی قدیم پیشہ ورانہ مہارتوں کو برقرار رکھنا اور مختلف ممالک کے نیول افسران کے مابین صحت مند مقابلے کو فروغ دینا ہے۔

پاک بحریہ 2015 سے ہر دو سال کے بعد بین الاقوامی ناٹیکل مقا بلے (INC) کی میزبانی کر رہی ہے۔ ان مقابلوں کا مقصد دوست ممالک کے درمیان خیر سگالی کو فروغ دینا ہے۔ نیز یہ ایونٹ اسپورٹس مین شپ کی خصوصیات کو فروغ دینے کا ایک منفرد موقع بھی فراہم کرتا ہے جوکہ زیرِ تربیت افسران میںاستقامت، ٹیم ورک، ایمانداری، کردارہمدردی اور سب سے بڑھ کر احترام کے جذبات پیدا کرتا ہے۔

Leave a Reply