ای او بی آئی کوٹری ریجن کا جامشورو چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں آجران کو سوشل سیفٹی اسکیمز کے سلسلے میں ای او بی آئی کے قوانین اور فوائد کے بارے میں آگاہی پر کانفرنس کا انعقاد
جامشورو: انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن اور ایمپلائیر فیڈریشن آف پاکستان کے اشتراک سے جامشورو چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں سوشل سیفٹی اسکیمز کے بارے میں آگاہی فراہم کرنے کے لیے ایک روزہ معلوماتی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں ای او بی آئی سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے بھی شرکت کی اور آجران کو سوشل سیفٹی اسکیمز کے بارے میں آگاہی فراہم کی –
تفصیلات کے مطابق آجران کو سوشل سیفٹی اسکیمز کے بارے میں آگاہی فراہم کرنے کے لیے ای او بی آئی کے افسران پر مشتمل وفد نے شرکت کی اور حاضرین کو ای او بی آئی کے قوانین کے بارے میں آگاہی فراہم کی – ان افسران میں ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل (B&C-I) ڈاکٹر جاوید شیخ، ریجنل ہیڈ کوٹری ریجن میر واحد بخش تالپور، ریجنل ہیڈ حیدرآباد ریجن حمید پہنور، اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد عمران بیگ اور انچارج بینیفٹ سیکشن محمد وقاص چوہدری شامل تھے –
ای او بی آئی کی طرف سے انچارج بینیفٹ سیکشن محمد وقاص چوہدری نے آجران کو ادارے کے بارے میں معلوماتی پریزنٹیشن دی اور آجران کو ای او بی آئی میں نجی اداروں کی ریجسٹریشن، ملازمین کا اندراج اور پنشن کی اقسام سے لے کر بیمہ شدہ ملازمین کو قانون کے مطابق پینشن کے فوائد کے حصول سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا –
حاضرین نے سوشل سیفٹی اسکیمز کے سلسلے میں معلوماتی کانفرنس منعقد کروانے پر انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن اور ایمپلائیر فیڈریشن آف پاکستان کے نمائندوں کے ساتھ ساتھ افسران کی کاوشوں کو بھی سراہا –